پنجاب پولیس میں کلریکل سٹاف کی شدید کمی

پنجاب پولیس میں کلریکل سٹاف کی شدید کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے لے کر جونئیر کلرک تک 33فیصد سیٹیں خالی، دفتری اموربری طرح متاثر ہونے لگے۔
پنجاب پولیس میں کلیریکل سٹاف میں تنتیس فیصد سٹاف کم جس میں افسران اور کلرکس شامل ہیں۔ کلریکل سٹاف کی کمی سے پولیس کے دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ گریڈ11سے گریڈ18کی بہت ساری سیٹیں خالی ہیں۔

جونئیر کلرک سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تک کی4173میں سے1407اسامیاں خالی پڑی ہیں، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی9اور آفس سپرنٹنڈنٹ کی101اسامیاں تعیناتی کی منتظرہیں جبکہ اسسٹنٹ کی620میں سے 322 آسامیاں تعیناتی کی منتظرہیں اسی طرح سٹینوگرافر کی538میں سے273سیٹیں تاحال خالی پڑی ہیں۔ اےآئی جی ایڈمن نےمتعلقہ ایڈیشنل آئی جی کوبطورمراسلہ آگاہ کردیا ہے۔ فائل ورک کوبہتر بنانے کے لیے کلریکل سٹاف کی بھرتی ناگزیرہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer