ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیور کی مبینہ غفلت ،ایل ٹی سی کی بس فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی

ڈرائیور کی مبینہ غفلت ،ایل ٹی سی کی بس فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رضا:ٹاون شپ کے علاقے میں ایل ٹی سی کی بس فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے حادثہ پیش آیا،حادثہ میں مسافر محفوظ۔
تفصیلات کے مطابق اللہ اکبر چوک کے قریب ایل ٹی سی کی بس فٹ پاتھ پر چڑھ گئی،حادثے میں تمام مسافر محفوظ ر ہے، مگر ٹریفک کی روانگی متاثر ہوئی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کچھ دیر روڑ بند رہنے کے بعد اس کو کھول دیا گیا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بس کو حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ۔ بس میں موجود مسافروں نے بھی اس حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور کو ٹھہرایا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer