سعودی عرب جانے والی فیملی سےخطرناک منشیات کی بھاری کھیپ برآمد

Multan Airport, Ice drug smugglers arrested, Drugs smuggling racket arrested, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ایف آئی اے حکام نے ایئرپورٹ پر کاروائی کرکےملتان سے جدہ جانے والے مسافروں کے سامان سے آئس برآمدکرلی۔

ملتان ائیرپورٹ کے سرچ کاونٹر پر معمول کی تلاشی کے دوران مسافر وں کے سامان سے 1 کلو 650  گرام آئس برآمد ہوئی ۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ آئس چار افراد پر مشتمل فیملی سے برآمد ہوئی۔ اس فیملی میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

 چاروں مسافروں کو مزید تحقیقات کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے تھانہ میں منتقل کردیا گیا۔