ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منافقوں سے ایوارڈ نہیں لینا، پاکستانی خواجہ سرا کا بھارت کو جواب

Pakistani Transgender
کیپشن: Nayyab Ali
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی نے بھارت سے خواتین گلوبل ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق نایاب علی خواجہ سرا کو بھارت نے خواتین گلوبل ایوارڈ کے لئے نامزد کیا تھا، تاہم انہوں نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے بھارت سے ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نایاب علی نے بتایا کہ ان کی یہ بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ دنیا کے سامنے پاکستان کو حقوق انسانی کے چیمپئین کے طور پر پیش کیا جائے۔

کئی بڑے بین الاقوامی ایوارڈز کی پیشکش ہوئی ہے لیکن ملکی مفاد کو ہمیشہ ہر چیز پر مقدم رکھا ہے۔ ویمن گلوبل ایوارڈ کو مسترد کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن بھارت کو یہ بتانا ضروری تھا کہ ایک جانب وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، بچوں اور خواتین پر ظلم کررہا ہے اور دوسری جانب دنیا کو دکھانے کی خاطر ہیومن رائٹس ایوارڈز تقریبات منعقد کرتا ہے۔ جو کہ منافقت ہے۔

یادرہے نایاب علی کو بہترین سماجی کارکن ہونے پر کئی ملکی و غیر ملکی اعزازات، تمغوں اور انعامات سے نوازا جا چکا ہے۔