انتڑیوں کے کینسر کی ویکسین کے فیز۔2 تجربات شروع

biotic pharma announces cancer vaccine
کیپشن: biotic pharma announces cancer vaccine
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : جرمنی کی دواسازکمپنی بائیون ٹیک کی جانب سےانتڑیوں کےکینسر کی ویکسین کے فیز۔2 تجربات شروع کرنےکااعلان کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بائیون ٹیک کی  انتظامیہ کا کہنا ہے  کہ mRNA ٹیکنالوجی کی حامل BNT122  ویکسین کے فیز۔2 تجربات شروع کر  دیئےگئے ہیں۔ ویکسین تجربات میں جرمنی، اسپین اور بیلجئیم سے تقریباً 200  افراد نے حصہ لیا ۔ تجربات کا مقصد جراحی اور کیموتھراپی کے بعد ٹیومر کے دوبارہ پیدا ہونے یا نہ ہونے میں BNT122کے اثرات کا جائزہ لینا ہے۔

بائیون ٹیک جلد کے کینسر کے ساتھ ساتھ کینسر کی دیگر اقسام کے علاج میں استعمال کے لئے بھی BNT122 ویکسین کے کلینکل تجربات جاری رکھے ہوئے ہے۔بائیون ٹیک نے بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں انتڑیوں کا کینسر دوسرے مہلک کینسر کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے علاج کے لئے نئے طریقہ ہائے علاج کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔