'شاہ رخ خان' کی مشہور اداکار نے دھلائی کردی

'شاہ رخ خان' کی مشہور اداکار نے دھلائی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری کے جانے مانے اداکار جن کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں اور فلم نگری میں اپنی دھاگ بٹھانے والے کنگ' شاہ رخ خان' کی مشہور اداکار نے دھلائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں شاہ رخ خان کا نام ان افراد میں شامل ہے جن کا چرچا آج پوری دنیا میں ہے،شاید ہی کوئی اس نام سے واقف نہ ہو کیونکہ اپنی کامیاب فلموں اور منفرد اداکاری کی وجہ سے وہ انگنت ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکے ہیں،حال ہی میں بھارتی معروف اداکار گلشن گروور نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ شاہ رخ خان کی پٹائی کردی تھی جس کی وجہ سے ان کو پریشانی کا شامنا کرنا پڑا۔اس واقعہ کی وجہ سے میرے  مراکش کے ویزے کی درخواست ردکردی گئی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ فصائی فسر کے دوران ایک بار فلائیٹ کے انتظار میں مراکش رکنا پڑا،مراکش کی سیروتفریح کے لئے جب ائیرپورٹ پر ایک دن کا ویزا لینے کے لئے اپنا ٹکٹ دکھایا تو خاتون افسر نے صاف انکار کردیا۔گلشن گروورنے مزید بتایا کہ اس کی وجہ پوچھنے پر مجھے بتایا گیا کہ تم نے شاہ رخ خان کو مارا تھا اس لئے آپ کو ویزا نہیں دیا جاسکتا۔

  گلشن گروور نے پھر خاتون افسر کو بتایا کہ وہ اور شاہ رخ اچھے دوست ہیں اور وہ میرے بھائی کی طرح ہیں، حقیقی زندگی میں نہ تو میں نے انہیں مارا ہے اور نہ ہی انہوں نے مجھے کبھی مارا ہے، وہ تو بس ایک فلمی سین تھا۔

واضح رہے کہ گلشن گروور اور شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کی بہت سی فلمیں ایک ساتھ کیں، گلشن گرووراکثر ان میں ولن کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں، بالی ووڈ پر کمال اداکاری کی بدولت دونوں اداکار آج بلندیوں کو چھو رہے ہیں اس کے علاوہ بالی ووڈ میں خانز کی بھی دھوم مچی ہوئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer