سٹی 42 : ٹک ٹاک ایک اور جان نگل گیا ۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی ٹک ٹاکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ،جب سابقہ خاوند نے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ ویڈیو بنانے کے دوران چینی بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔خاتون کا نام لیمو بتایا گیا ہے جو ٹک ٹاک پرلاکھوں فالوورزکے ساتھ کافی مقبول تھیں ۔خاندانی ذرائع کے مطابق لیمو ٹک ٹاک کو اہل خانہ کی کفالت کے لئے استعمال کر تی تھی اور ان کی مقبولیت کا راز ان کا منفرد انداز میں ویڈیو بنانا تھا جس سے وہ اپنے مداحوں سے خوب داد سمیٹتی تھی۔
14 ستمبر کو 30 سالہ لیمو پر سابق شوہر کی جانب سے حملہ کیا گیا اور انھیں جلد از جلد قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن بد قسمتی سے آگ لگنے سے لیمو کا %90 فیصد جسم جھلس چکا تھا جس کے بعد وہ دو ہفتے ہسپتال میں زیر علاج رہیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
لوکل میڈیا کے مطابق حملہ سے قبل لیمو لائیو اسٹریمنگ میں مصروف تھی اور اچانک عین اسی وقت ان کا سابق شوہر گھر میں گھسا اور لیمو پر حملہ کر دیا اور اچانک ان کی موبائل سکرین سیاہ رنگ میں بدل گئی۔ لیمو اور اس کے شوہر کے مابین علیحدگی اسی سال ہوئی اور عدالت نے دونوں بچوں کے اختیارات ماں کو سونپے تھے ۔چینی انفلوئنسر کے انتقال کے بعد چین کی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر چین میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔