سٹی42: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا مزدوروں کو انعام دینے کا وعدہ 7 ماہ بعد وفا ہو گیا، ریلوے حکام نے شیڈ ملازمین کے متعدد احتجاج کے بعد وزیر ریلوے کا انعام کردہ کیش ایوارڈ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مارچ میں بہترین کارکردگی پر شیڈ ملازمین کو 3 ہزار روپے فی کس انعام دینے کا اعلان کیا تھا، وزیر ریلوے نے اعلان جناح ایکسپریس کا ریک جلدی تیار کرنے پر انعام کا کیا تھا۔
7 ماہ بعد 808 ملازمین کے لیے ریلوے انتظامیہ نے فنڈ جاری کردئیے، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کراچی ڈویژن کے ڈیزل شیڈ ملازمین کے لیے 24 لاکھ 24 ہزار روپے جاری کئے گئے جس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔