بچوں کیساتھ ناخوشگوار واقعات، وزیراعظم کا "میرا بچہ الرٹ" ایپ بنانے کا حکم

 بچوں کیساتھ ناخوشگوار واقعات، وزیراعظم کا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)   بچوں کے ساتھ پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعات، اغوا اور گمشدگی کے کیسز کا موثر طریقے سے تدارک کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، " میرا بچہ الرٹ" کے نام سے خصوصی ایپلی کیشن بنانے کا حکم دیدیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک بھر میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات، اغوا اور گمشدگی کے کیسز کا موثر طریقے سے تدارک کرنے کیلئے" میرا بچہ الرٹ" کے نام سے خصوصی ایپلی کیشن بنانے کا حکم دیدیا، ایپ دو ہفتوں میں تیار کرلی جائے گی، کسی بھی بچے کی گمشدگی کی صورت میں اس ایپلی کیشن پر کوائف کے اندراج کی صورت میں تمام تفصیلات صوبوں کے آئی جیز اور دیگر سینئر افسروں تک فوری طور پر پہنچ جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق " میرا بچہ الرٹ" پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگا، تاکہ کسی بھی واقعے میں بچے کی برآمدگی اور کیس پر پیش رفت پر نظر رکھی جا سکے۔

Sughra Afzal

Content Writer