(عابد چودھری) ڈیرہ غازی خان میں لاہور کے رہائشی ڈولفن اہلکار نے خودکشی کر لی، پولیس کے مطابق ڈولفن کانسٹیبل عدیل نے خود کو گولی مار کر موت کو گلے لگا لیا۔
ڈولفن حکام کے مطابق ڈولفن اہلکارعدیل کا تبادلہ گزشتہ ماہ ڈی جی خان کیا گیا جبکہ اہلکار نے 27ستمبر کو ڈی جی خان کے علاقہ گدائی میں رپورٹ کر دی تھی، ڈولفن اہلکار عدیل ڈی جی خان روانگی سے قبل 2ماہ 24دن غیر حاضر رہا۔اہلکار کو غیر حاضری کی بنا پر کوئی سزا نہیں دی گئی جبکہ ساتھی اہلکاروں کے مطابق عدیل شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
ایس پی ڈولفن فورس بلال ظفر کا کہنا ہے کہ ساتھی اہلکاروں کے مطابق دوران ڈیوٹی عدیل نے پانی پینے کی خواہش کا اظہار کیا، اہلکار نے بعد ازاں خود کو موقع پر ہی سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی جس کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔