سٹی 42: ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن چارسدہ کے نائب صدر بابر نتھیا گلی کھائی میں گر گئے ۔
تین سو فٹ گہری کھائی میں گرنے سے بابر جاں بحق ہوگئے ۔ لاش کو ریسکیو نے گہری کھائی سے نکال کرہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
چارسدہ سے تعلق رکھنے والے بابر خان عمر زئی نتھیا گلی کے قریب پہاڑ سے تین سو فٹ گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔
بابر خان مسلم لیگ ن کے چارسدہ سے نائب صدر ہیں لاش کو ریسکیو ٹیم نے کھائی سے نکال کر نتھیا گلی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہاڑ پر موجود تھے کہ ان کا پاؤں اچانک سے پھسل گیا اور گہری کھائی میں جا گرے۔ سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔