آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی وطن واپس روانہ

  آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی وطن واپس روانہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران   آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش وطن واپس روانہ ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مچل مارش کی وطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مچل بھارت سے پرتھ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، مچل مارش کی واپسی کی تصدیق ابھی کی جانا باقی ہے تاہم بتایا جارہا ہے کہ مچل مارش ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔

 رپورٹس کےمطابق مچل مارش ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس گئے ہیں، ورلڈکپ کے لیے بھارت میں ٹیم جوائن کرنے لیے ٹائم فریم نہیں ہے۔واضح رہے کہ گلین میکسویل بھی کنکشن کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ ہفتے کو شیڈولڈ ہے۔

Ansa Awais

Content Writer