غزہ میں صحافیوں کا قتل عام، صحافیوں کی تنظیم عالمی عدالت انصاف پہنچ گئی

Reporters San Frontiers, Gaza, Israel, International court of Justice
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غزہ صحافیوں کیلئے جدید تاریخ کا سب سے بڑا مقتل بن گیا، صحافتی تنظیم عالمی عدالت پہنچ گئی۔

غزہ صحافیوں کیلئے جدید تاریخ کا سب سے بڑی قتل گاہ ثابت ہو رہا ہے۔ اسرائیل کی بمباری سے ۲۴ دن کے دوران غزہ میں 34 صحافی مارے جگئے۔ اس کے برعکس اس سال جنوری سے اب تک دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 37 ہے۔

فرانس میں قائم  صحافیوں کی انٹرنیشنل تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز، غزہ میں صحافیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کی شکایت لیکر عالمی عدالت انصاف میں پہنچ گئی ہے۔

صحافتی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں 50 سے زیادہ میڈیا عمارتوں پر جان بوجھ کر بمباری کی ہے۔

 
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت دینے سے بھی انکار کر دیا جبکہ میڈیا کو ٹارگیٹ کرنا جنگی جرم ہے۔

صحافتی تنظیموں اور الجزیرہ جیسے میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بنا رہی ہے تا کہ میڈیا کو خاموش کیا جا سکے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کا دنیا کو پتا نہ چل سکے۔