بولڈ کردار کرنا پڑا تو کروں گی؛ اداکارہ کبریٰ خان کی نئی ویڈیو

Kubra Khan video viral
کیپشن: Kubra Khan video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے کیریئر میں ایسے متعدد ڈرامے کئے جو آج بھی اپنی اہمیت قائم رکھے ہوئے ہیں، اداکارہ نے اپنی ایک نئی ویڈیو میں کہا اگر انہیں بولڈ کردار کرنا پڑا تو وہ بھی کروں گی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان کبریٰ خان نے متعدد ڈرامے کئے جن کو کافی پذیرائی ملی،اپنی منفرد اداکاری کی بدولت ناظرین کو اپنا گرویدہ بنایا، یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، اداکارہ کے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا، ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ میرے لئے ایکٹنگ یہ نہیں کہ بچی بن کر رہوں،میں بولڈ کردار کرنے کو بھی تیار ہوں۔

کبریٰ خان کا کہناتھا کہ مجھے لڑکا بننا پڑا تو وہ بھی بنو گی، اداکار کے لئے یہ نہیں ہوتا کہ وہ ایک قسم کا کردار ہی ادا کرے، میں ہرچیز کرنا چاہتی ہوں اور پسند کرتی ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

M .SAJID .KHAN

Content Writer