ریٹائرڈ پولیس افسر نے 80  سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کیوں کی؟

Phd Degree
کیپشن: 80 Year old balochi receiving the Degree of Phd
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ریٹائرڈ ایس پی نے 80  سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری  حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔
 ہیبت خان طویل العمری، بیماری اور بہت سی مشکلات کے باوجود یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے وہ بلوچستان ہی نہیں بلکہ پاکستان کے معمر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔ہیبت خان حلیمی کا تعلق بلوچستان کے ضلع مستونگ اور سمالانی قبیلے سے ہے۔
بلوچستان یونیورسٹی کے کانووکیشن میں ڈاکٹر حلیمی ڈگری لینے سٹیج پر آئے تو  انہیں دو افراد کی مدد اور لاٹھی کا سہارا لینا پڑا۔ ان کی اس ہمت وحوصلے کو داد دیتے ہوئے گورنر ظہور آغا نے انہیں سلیوٹ پیش کیا۔
 وہ 40 سال تک  پولیس  میں خدمات کے بعد 2005 میں بطور ایس پی ریٹائرڈ ہوئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اگلے سال ہی ایم فل میں داخلہ لے لیا اور2011 میں ڈگری مکمل کی بعد ازاں 2019 میں پولیٹیکل سائنس میں ڈاکٹریٹ کی۔  ہیبت خان  1965 میں جب وہ بطور سپاہی پولیس میں بھرتی ہوئے تو ان کے پاس میٹرک کی ڈگری بھی نہیں تھی۔ میٹرک سے ماسٹرز تک کی تعلیم انہوں نے ملازمت کے دوران ہی حاصل کی اور سبھی کے لئے ایک اعلی مثال قائم کی۔