شہباز تتلہ قتل کیس؛ ایس ایس پی مفخر عدیل سے متعلق بڑی خبر آگئی

SP Mufakhar case
کیپشن: SP Mufakhar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)شہبازتتلہ قتل کیس میں گرفتارایس پی مفخرعدیل کو نوکری سے برخاست کردیا گیا،مفخرعدیل کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے برخاستگی کا نوٹی فکیشن اسٹیبلشمنت ڈویژن نے جاری کردیا۔

شہبازتتلہ قتل کیس میں گرفتار ایس ایس پی مفخر عدیل کو نوکری سے فارغ کردیا گیا،آئی جی پنجاب راؤ سردار کی سفارش پر ملزم کو نوکری سےبرخاست کیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے برخاستگی کا نوٹی فکیشن اسٹیبلشمنت ڈویژن نے جاری کردیا،مفخرعدیل ایپلٹ اتھارٹی کے سامنے برخاستگی کےخلاف اپیل کرسکتے ہیں۔مفخرعدیل شہبازتتلہ کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شہباز تتلہ سات فروری کو اسلام آباد سے ایک دوست کے ساتھ لاہور پہنچے تھے لیکن لاہور پہنچنے سے پہلے ہرن مینار شیخوپورہ پر ان کا فون بند ہوگیا تھا اور ان کی فون پر آخری بار بات بھی ان کے بھائی سجاد تتلہ سے ہی ہوئی تھی۔

لاہور پہنچنے کے بعد جمعے کی ہی شام مقتول اپنے آفس کے لاکر میں اپنے دونوں فونز، گاڑی کی چابیاں، گھڑی اور اپنا پرس رکھ کے باہر نکلے  تھے  اور ملازمین کو بتایا کہ وہ بہت جلد واپس آرہے ہیں اور پھر دوبارہ واپس نہیں آئے۔

اگلے دن ان کی گمشدگی کی رپورٹ جمع کروائی گئی اور تقریباً ایک ماہ بعد ملزم مفخر عدیل نے اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنے دوست کو قتل کر دیا ہے،مفخر عدیل کا تعلق  ضلع نارووال کے علاقے بدوملہی جبکہ شہباز کا تعلق اسی ضلعے کے رانا گاؤں سے تھا۔ یہ دونوں بچپن کے دوستے تھے اور مفخر شہباز تتلہ کے قتل کے بعد روپوش رہے اور ٹھیک ایک ماہ بعد منظر عام پر آئے تھے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer