ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راکھی ساونت کی جاوید شیخ سے محبت کا اظہار کرتے ویڈیو وائرل

Rakhi Sawant & Javed Sheikh video
کیپشن: Rakhi Sawant & Javed Sheikh
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان کے سینیئر اداکار جاوید شیخ اور بھارت کی  متنازع اداکارہ راکھی ساونت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی اداکارہ جاوید شیخ سے اظہار محبت کرتی نظر آرہی ہیں جس پر صارفین  برہم ہیں اور ملے جلے کمنٹس کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں منعقد ہونے والے فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز ایوارڈز نے پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کو پھر سے ایک ساتھ کردیا۔ جاوید شیخ اور راکھی ساونت نے حال ہی میں دبئی میں ہونے والے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس ایوارڈز‘ کی تقریب میں شرکت کی تھی، جس میں متعدد پاکستانی و بھارتی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

جاوید شیخ اور بھارت کی متنازع اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہورہی ہیں، ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ جاوید شیخ اور راکھی ساونت ایک ساتھ  کھڑے ہیں اس دوران ان کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی، ویڈیو میں راکھی کہہ رہی ہیں کہ وہ ان سے محبت کرتی ہے اور وہ ایک بہترین اداکار ہیں جس کے جواب میں جاوید شیخ مسکراتے ان کا اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو سامنے آنے پر تنقید کرتے کہا کہ جس کو بھارت میں کوئی منہ نہیں لگاتا اور ہمارے والے اس کے ساتھ خوش ہیں، اللہ معاف کرے، ایک اور صارف نے لکھا کہ جس کی وہاں کوئی نہیں سنتا اس کی یہ لوگ سن رہے ہیں، مزید ایک صارف نے لکھا کہ بدقسمتی سے فیصل قریشی، جاوید شیخ خوش مزاج اور ہمدرد ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer