دو سالہ ایم اے ڈگری میں داخلوں پر پاپندی ختم

HEC Degree Policy
کیپشن: HEC Degree Policy
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بڑا فیصلہ،  دو سالہ ایم اے ڈگری میں داخلوں کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو 2022ء تک دو سالہ ایم اے میں داخلوں کی اجازت دے دی، دو سالہ بی اے ڈگری کی بنیاد پر دو سالہ ایم اے میں داخلے ہو سکیں گے۔  یونیورسٹیز 30 جون 2022ء تک دو سالہ ایم اے ایم ایس سی ڈگری میں داخلہ دے سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نےرواں سال دو سالہ ایم اے ڈگری میں داخلوں پر پاپندی عائد کی تھی،  کووڈ کے باعث طلباء کو سہولت دینے کے لیے دو سالہ ایم اے ڈگری بحال کی گئی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دو سالہ ایم اے میں داخلوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer