سٹی42 :برائلر مرغی کا گوشت دس روپے فی کلو سستا کردیا گیا ،ریٹ میں کمی کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 318 روپے فی کلو ہوگیا،فارمی انڈے 176 روپے درجن ہوگئے ۔
برائلر مرغی کا گوشت 10 روپے کلو سستا کردیا گیا۔ریٹ میں کمی کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 318 روپے فی کلو ہوگیا۔دوسری جانب زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 211 اور پرچون ریٹ 219روپے کلو مقررکیا گیا ہے۔اسی طرح فارمی انڈے ایک روپے درجن اضافہ سے 176 روپے فی درجن ہوگئے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار ایک سو ساٹھ روپے پر پہنچ گیا۔۔