ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹا اورچینی چور بھی بکتر بند گاڑیوں میں جائیں گے :مریم اورنگزیب

 آٹا اورچینی چور بھی بکتر بند گاڑیوں میں جائیں گے :مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کابینہ میں آٹا، چینی چور بیٹھے ہیں،اب آٹا اورچینی چور بھی بکتر بند گاڑیوں میں جائیں گے ۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ ووٹ چور منہ پر ہاتھ پھیر کر گفتگو کرتاہے، وزیراعظم منہ پر ہاتھ پھیر کر دھمکیاں دے رہاہے،غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا وزیراعظم حکم دیتا ہے، آئی جی کو فون کر کے کہتا ہے کہ شہباز اورحمزہ کو بکتربند میں لے کر جائو۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ اس وقت کابینہ میں آٹا، چینی چور بیٹھے ہیں، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی دہشت گردی نیب عدالت میں نظر آئی،وہ فون کرکے شہبازشریف اورحمزہ کو بکتر بند گاڑیوں میں لانے کاکہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ سلیکٹڈاورووٹ چورعوام کے گلے دباتے ہیں،ووٹ چور کے کہنے پر شہبازشریف کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا،آپ تو کہتے ہیں منصوبے کرپشن سے بنے ہیں، تو پھر انہیں استعمال نہ کریں،شہباز شریف کے دور میں بنائے گئے منصوبوں پر تختی کیوں لگاتے ہیں، آپ اپنے وزیرداخلہ کے ذریعے دہشت گردی کروا رہے ہیں ،ان کامقصدہے شہبازشریف کی آواز لوگوں تک نہ پہنچے ، یہ فاشسٹ سوچ اور غنڈہ گردی ہے ، عمران خان صاحب آپ کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں ۔

خیال رہے احتساب عدالت نے شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم کیلئے 11 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اورحمزہ شہبازکو احتساب عدالت میں پیش کیاگیا، شہباز شریف  اورحمزہ شہبازکوالگ الگ بکتربند گاڑی میں عدالت لایاگیا،عدالت نے جیل ٹرائل سے متعلق ڈی جی نیب سے جواب طلب کررکھا ہے،دوران سماعت رش کی وجہ عدالت برہم ہو گئی ،فاضل جج نے کہاکہ عدالت میں آج آپ نے پھر اتنا رش کردیا،میں نے کہاتھا کہ ایک حد تک افراد آنے دیں،ایسے تو کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی ۔
 
شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو وعدہ معاف 265 سی کے بیان کی کاپیاں مہیاکردی گئیں،شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو وعدہ معاف گواہان کے بیانات وصول کروادیئے گئے، شہبازشریف نے کہاکہ مجھے اپنے وکیل سے مشورے کےلئے مختصر سا وقت دیں، شہباز شریف نے اپنے وکیل سے مشاورت کے بعد دستخط اور انگوٹھا لگا دیا،عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگرملزمان کوفرد جرم کیلئے 11 نومبر کو طلب کرلیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer