ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ،مریضوں میں اضافہ

ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ،مریضوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے،پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوچکی ہے،ایک بار پھر لاک ڈائون کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔


پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ ( covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 27953 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1123 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 12 افراد انتقال کرگئے۔


اس طرح ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 فیصد سے زائد رہی جو ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد 4فیصد سے اوپر گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 6835 ہوگئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 3 لاکھ 35093 تک جا پہنچے ہیں۔اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 461 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 146331 ہوگئی ہے جب کہ 2631 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 104554 ہے اور 2365 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 15954 اور ہلاکتیں 151 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 39649 اور 1279 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 4237 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 95 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4297 اور 92 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 20089 ہے اور اب تک 222 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer