ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی شہباز شریف سے ملاقات متوقع

مریم نواز کی شہباز شریف سے ملاقات متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی احتساب عدالت پیشی ، مریم نواز بھی آج شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف سے اظہار یکجہتی کے لئے احتساب عدالت جائیں گی۔
صدرمسلم لیگ ن میاں شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مریم نواز بھی احتساب عدالت آئیں گی اور شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف سے ملاقات کریں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز آئندہ ہفتہ گلگت بلتستان الیکشن کے حوالےسے انتخابی مہم اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالےسے صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف سے ہدایات لیں گی جبکہ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن لاہور کی جانب سے بھی شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف سے اظہار یکجہتی کے لیے کارکنان کو احتساب عدالت کے باہر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer