ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ، دو ڈاکو ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار، ایک گرفتار

شاہدرہ، دو ڈاکو ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار، ایک گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) شاہدرہ کے علاقے جیا موسی میں تین ڈاکووں کی شہریوں سے لوٹ مار کے دوران ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ، ڈولفن سکواڈ نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دو موقع پر سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکاروں کو اطلاع ملی کہ جیا موسی کے علاقے میں تین ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے ہیں جس پر ڈولفن اہلکار موقع پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔ ڈولفن اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو حراست میں لے لیا جبکہ دو ڈاکو بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ کی وجہ سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ڈاکو سے ایک پسٹل بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔