دھرنا ختم، حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب

دھرنا ختم، حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت اور مظاہرین میں کامیاب مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پاگیا، جس کے بعد دھرنے ختم ہونے کا امکان واضح ہے، دھرنا قائدین کا کہنا ہے مشترکہ پریس کانفرنس میں دھرنا ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں‌ دھرنے پر بیٹھے مظاہرین اور حکومتی نمائندوں میں جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، معاہدے کی کاپی سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی، معاہدہ پانچ نکات پر مشتمل ہے۔

1: آسیہ مسیح کے مقدمے میں نظرثانی کی اپیل دائر کر دی گئی ہے جو کہ مدعا علیہان کا قانونی حق و اختیار ہے۔ جس پر حکومت معترض نہ ہو گی۔

2: آسیہ بی بی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکے لیےکارروائی کی جائے گی۔

3: آسیہ مسیح کی بربریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں ان کے بارے میں فوری طور پر قانونی چاراگوئی کی جائے گی۔

4: آسیہ کی بریت کےخلاف 30 اکتوبر اور اس کے بعد گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے گا۔

5: اس واقعے کے دوران جس کسی کی بلاجواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنا کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی تھی لیکن مظاہرین نے عمل کیے بغیر احتجاج جاری رکھا جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر رہا۔