موبائل فون سروس معطل، کب بحال ہوگی? بڑی خبر آگئی

موبائل فون سروس معطل، کب بحال ہوگی? بڑی خبر آگئی
کیپشن: City42 - Mobile Service, Lahore Traffic Updates
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر  آج شہر بھر میں موبائل فون سروس معطل رہے گی، جبکہ سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج شہر بھر میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ موبائل فون سروس صبح 9 سے رات 9 بجے تک معطل رہے گی۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل فون سروس سکیورٹی خدشات اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کے طور پر بند کی گئی ہے۔

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ اور ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، تشدد کا راستہ نہیں اپنانا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ صبر کو ریاست کی کمزوری نہ سمجھا جائے، ریاست کو چیلنج کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، ایسا کرنے والوں کوحساب دینا ہوگا۔

 واضح رہے کہ 31 اکتوبر سے ہی لاہور احتجاج اور دھرنوں کی زد میں ہے، سڑکوں کی بندش کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، ایل ٹی سی اور میٹرو بس سروس بھی معطل ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer