سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے، دنیا پاکستانی قیادت کی معترف ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات نے معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد حقائق واضح ہو گئے، پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں پکڑا، بھارت اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ کلبھوشن پاکستان کی حراست میں ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی معرکہ حق لڑا اور کامیاب ہوا، دنیا میں امن کا علمبردار بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں سفارتی اور عسکری سطح پر پاکستان کا ایک مقام ہے، معرکہ حق میں نوجوانوں کا کردار قابل ستائش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیانیے کی جنگ میں پاکستانی عوام نے دنیا کو بتایا کہ ہم امن پسند ہیں۔