ویب ڈیسک : جرمن وزیرِ دفاع بورس پسٹوریئس نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو اپنی سلامتی کے لیے زیادہ ذمے داری خود اٹھانی ہو گی۔
جرمن وزیرِ دفاع بورس پسٹوریئس نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپ بالخصوص جرمنی میں امریکی افواج کی موجودگی امریکا اور ہمارے مفاد میں ہے۔ امریکا کے جرمنی سمیت یورپ سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا امکان پہلے ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی مسلح افواج میں اضافہ کر رہا ہے، مزید ساز و سامان زیادہ تیزی سے خرید رہا ہے، مزید انفرااسٹرکچر تعمیر کر رہا ہے۔
جرمن وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ آئندہ تمام مشنز کے لیے ہم اپنے اتحادیوں اور گروپ فائیو کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے۔