ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غالب مارکیٹ میں گیس سلنڈروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

غالب مارکیٹ میں گیس سلنڈروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: گلبرگ کے علاقے غالب مارکیٹ میں گیس سلنڈروں سے بھرا ٹرک 20 سے 25 افراد نے لوٹ لیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق عرفان نامی شخص گیس سلنڈروں کی سپلائی دینے جا رہا تھا کہ راستے میں 20 سے 25 افراد نے ٹرک کو زبردستی روک لیا۔ ملزمان مبینہ طور پر ٹرک سے 40 گیس سلنڈر اتار کر فرار ہو گئے۔

مقدمہ میں ساجد خان، ساہل خان، حمزہ خان سمیت دیگر افراد نامزد ہیں، جنہوں نے تقریباً 35 لاکھ روپے مالیت کے سلنڈر لوٹے۔