ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کامیڈین منور فاروقی کےہاں ننھی پری کی پیدائش، جذباتی پیغام جاری

معروف کامیڈین منور فاروقی کےہاں ننھی پری کی پیدائش، جذباتی پیغام جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خوشیوں نے معروف بھارتی کامیڈین کے گھر دستک دے دی، جہاں ایک نئی ننھی مہمان کی آمد نے خاندان میں خوشگوار فضا قائم کر دی ہے۔

مداحوں کے پسندیدہ اسٹینڈ اپ آرٹسٹ نے اپنی ذاتی زندگی کی بڑی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا۔

معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی اور ان کی اہلیہ ماہ جبین کوٹوالہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ کامیڈین نے گزشتہ رات سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے اسپتال سے لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اپنے پیغام میں منور فاروقی نے لکھا کہ ان کے گھر"برکت"ئی ہے، اور مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی۔ شیئر کی گئی تصاویر میں ماہ جبین کو نومولود بچی کو گود میں تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ منور فاروقی کی دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی اہلیہ جیسمین سے ایک بیٹا میکائل بھی ہے۔ ایک انٹرویو میں کامیڈین کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسری شادی کا فیصلہ اپنے بیٹے کی بہتر پرورش اور اس کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے کیا۔