ویب ڈیسک: امریکا نے جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اس انخلا کا حکم دیا، جو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی ممالک کے درمیان ایران سے متعلق پالیسی پر اختلافات بڑھ رہے ہیں۔
چند روز قبل صدر ٹرمپ نے جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا عندیہ دیا تھا، جب ان کا جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ سخت بیانات کا تبادلہ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق جرمن قیادت کی جانب سے ایران پر امن مذاکرات میں رویے سے متعلق الزامات کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجیوں کا یہ انخلا مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، جو آئندہ 6 سے 12 ماہ کے دوران مکمل ہونے کی توقع ہے۔