ویب ڈیسک: دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کے ساتھ پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں، جن میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ بھی شامل ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فوری جواب دینا ہے۔ مشقوں کے دوران مختلف نوعیت کے جدید اسلحہ اور حربی مہارتوں کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موثر دفاع یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ 29 اپریل کو پاکستان نے بھارت کو عملی طور پر منہ توڑ جواب دیا تھا جب پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کے دو کواڈ کوپٹرز مار گرائے تھے۔
یاد رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات کے سبب پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔