راودلشاد:وزیر اعلیٰ کا ٹرانسپورٹ ٹاور سے متعلق فزیبیلٹی سٹڈی کی تیاری کاحکم، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کو ٹرانسپورٹ ٹاؤر کی تعمیر کا ٹاسک تفویض کردیا گیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹ ٹاور کی تعمیر کیلئےورکنگ شروع کردی، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ ٹاور کی تعمیر لوکیشن اور ڈیزائن تاحال فائنل نہیں ہوا ۔
ٹرانسپورٹ ٹاور کے ڈیزائن اور مقام پر جلد ورکنگ مکمل کی جائیگی ، ورکنگ مکمل ہوتے ہی وزیر اعلیٰ کو ٹرانسپورٹ ٹاور کا پلان پیش کیاجائیگا۔
ٹرانسپورٹ ٹاور میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور ذیلی اداروں کا ایک ہی سیکرٹریٹ ہوگا، ریجنل ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا آفس ایک ہی جگہ ہوگا۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی، ریلوے ٹرانسپورٹیشن سسٹم کا آفس بھی ایک ہی جگہ ہوگا، صوبائی سطح پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی ٹرانسپورٹ ٹاور میں ہی ہوگا ۔