ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر ایوب کی کامیابی کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

عمر ایوب کی کامیابی کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی، کمیشن کی جانب سے فریقین کو نوٹسز بھجوا دیے گئے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت 8 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔

درخواست گزار بابر نواز اور عمر ایوب کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار نے تیاری کے لیے وقت مانگا تھا۔

اسی طرح، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت 7 مئی کو ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer