ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں ایک ہی دن الیکشن پر اتفاق ہے: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دعویٰ

ملک میں ایک ہی دن الیکشن پر اتفاق ہے: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دعویٰ
کیپشن: Ishaq Dar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں ایک ہی دن الیکشن پر اتفاق ہے، چاہتے ہیں انگلیاں نہ اٹھیں، جتنی لچک دکھا سکتے تھے ہم نے دکھائی، وہ بھائی دکھا رہے ہیں۔

 حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر دونوں جانب سے لچک پیدا ہوئی، مذاکرات میں آج بہت بڑی پیشرفت ہوئی، دونوں جانب سے لچک کا مظاہرہ کیا گیا، مذاکرات کے اگلے دور میں مزید پیشرفت ہوگی، الیکشن کی تاریخ پر دونوں میں اختلاف رائے ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج تسلیم کرنے بھی اتفاق ہوا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer