ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے عوام کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا

حکومت نے عوام کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 70 پیسے مہنگا کیا گیا ہے،11.8کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار 759 روپے89 پیسے مقررکی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 4 روپے 89 پیسے مہنگی ہوگئی ہے، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی ہے۔