ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد گرفتار

 سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد گرفتار
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ بھی شامل ہے۔ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر جبار شاہ عرف شاہ عالم بھی شامل ہے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو سراہا، مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف تعاون کا عزم کیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer