ججز کے انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلہ

ججز کے انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیرتربیت ججزکے انتظامی امور کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس، ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی چوہدری محمد سلیم نے زیر تربیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو فوری کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی چوہدری محمد سلیم سے ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا عارف علی نے مشاورت کی۔ ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نے ہدایت کی کہ زیر تربیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکو بیڈمٹن اور ٹیبل ٹینس کی سہولیات فوری فراہم کی جائیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی رانا عارف علی نے ڈائریکٹر اکیڈمی کو ججز کو فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ڈائریکٹر اکیڈمی نے زیر تربیت ججز کے لیے پہلے سے فراہم کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا عارف علی کی کارکردگی کو سراہا۔

دوسری جانب کیسز کی بندش کے باعث ہائیکورٹ میں کام کرنیوالے سفید پوش طبقہ کی بڑی تعداد مشکلات کا شکارہے۔ ہائیکورٹ میں فوٹو کاپی مشین پر کام کرنیوالا محمد آصف سمیت دیگر کام نہ ملنے کے باعث پریشان ہیں ۔

محمد آصف نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل وقت میں مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ ہائیکورٹ بار کا حصہ ہیں کیسز کی تیاری میں فوٹو کاپی مشین کا کردار بھی ہے۔حکومت کی جانب سے ہمیں نظر انداز کیاگیا ہے،ابھی تک اس سے امید لگائے بیٹھے ہیں ۔

حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہمارے لئے بھی فنڈ مختص کیا جائے۔