ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ کی مبینہ بیوی اداکارہ سپنا خان بازیابی کیس کی سماعت عدالت نے آئی جی پنجاب کو 21 مئی تک زیر تفتیش مقدمات کے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد قاسم خان اورجسٹس محمد طارق عباسی پرمشتمل دورکنی بنچ نےمثل خان کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی حکم پرایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ابوبکرخدا بخش،ڈی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان،ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن،ایس پی لیگل رانا محمد لطیف سمیت دیگرپیش ہوئے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:رانا ثنا اللہ کو ’’ٹھمکے‘‘ کہنا مہنگا پڑ گیا
درخواستگزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دوست کھوسہ نےسپناسےشادی کی بعد ازاں اسے غائب کرا دیا،کئی سال گزرنے کے باوجودسپناکوبازیاب نہیں کرایاجا سکا ۔عدالت سپناکی بازیابی کاحکم دے۔ افسران نےآگاہ کیاکہ بازیابی کے لیےایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن کی سربراہی میں 3 رکنی نئی کمیٹی تشکیل دےدی۔ جو جلد تفتیش مکمل کرے گی۔عدالت نےآئی جی کوریکار ڈسمیت 21 مئی کو طلب کر لیا۔