ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔
صدر مملکت نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر فیصل کریم کنڈی کو مبارکباد دی، آصف زرداری کی گورنر کے پی کو مفاد عامہ کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی ۔
صدر ِمملکت نے فیصل کریم کنڈی کیلئے اپنے فرائض کی احسن طریقے سے انجام دہی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔