(ناصر علی) ایل ڈی اےکی شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری، جوہر ٹاؤن میں دو غیر قانونی ریسٹورنٹس اور علامہ اقبال ٹائون میں غیرقانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔پیپلز پارٹی کی اہم خاتون رہنما کے گھر صف ماتم بچھ گئی
سٹی 42 کے مطابق جوہر ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں میں ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آر ون بلاک میں بغیر نقشہ کے تعمیر کیے گئے 2 ریسٹورنٹس کو مسمار کر دیا گیا۔ خیابان فردوسی میں بھی مشہور چرسی تکہ کو مسمار کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ ریسٹورنٹ کو نقشے کی خلاف ورزی پر پہلے بھی سیل اور مسمار کیا جا چکا ہے۔
خبر ضرور پڑھیں۔گرمی سے تنگ لاہوریئے ہوجائیں خوش، محکمہ موسمیات نے شاندار پیشگوئی کردی۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کی سربراہی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محمد اظہر نے کی۔ کسی بھی مزاحمت سے نمٹنے کیلئے دوران آپریشن پولیس کی نفری اور انفورسمنٹ کا عملہ بھی موجود رہا۔