طاہر جمیل: اسسٹنٹ کمشنر تحصیل واہگہ نے آج جلو موڑ ریڑھی بازار کا دورا کیا جبکہ مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق رمضان نگہبان بازاروں کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹوں کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔
مانیٹرنگ کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل واہگہ حافظ ذیشان نے جلو موڑ ریڑھی بازار کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر واہگہ نے ریڑھی بازار میں قائم اسٹالز اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں تاکہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔