ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان میں من مانی قیمتیں، سپر سٹورز پر مہنگی اشیاء کی فروخت جاری

رمضان میں من مانی قیمتیں، سپر سٹورز پر مہنگی اشیاء کی فروخت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:لاہورشہر کے جنرل سٹورز اور سپر سٹورز پر اشیائے خورونوش کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض سپر سٹورز کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے اور مقررہ نرخوں کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔

شکایات کے مطابق غیر معیاری چاول، دالیں، سبزیاں اور گوشت ڈی سی کاؤنٹرز پر فروخت ہو رہے ہیں، جس پر صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں سرکاری نرخوں پر معیاری اشیاء دستیاب ہیں۔

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں بھی سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔