ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو میں سولر سسٹم کی تنصیب ڈسٹریبیوشن سسٹم کے لیے خطرے کی علامت قرار

لیسکو میں سولر سسٹم کی تنصیب ڈسٹریبیوشن سسٹم کے لیے خطرے کی علامت قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:وفاقی حکومت اور نیپرا نے سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔

 اب کسی بھی کمپنی کے سسٹم میں ٹرانسفارمر کے لوڈ پر صرف 80 فیصد تک سولر سسٹم لگانے کی اجازت ہوگی۔

نیپرا نے ہدایت دی ہے کہ آن لائن آنے والی درخواستوں پر 24 گھنٹے کے اندر صارفین کو جواب دیا جائے، اور اگر ٹرانسفارمر پر اضافی لوڈ ممکن نہ ہو تو درخواست فوری مسترد کی جائے۔

لیسکو اور دیگر کمپنیوں میں ٹرانسفارمرز کے جلنے یا خراب ہونے کی ذمہ داری اب سولر صارفین پر ڈالی گئی ہے اور کمپنیوں کی رپورٹ کی روشنی میں 80 فیصد لوڈ تک کنکشن دینے کی منظوری دی گئی ہے۔