راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچ ثقافت کے دن کے موقع پر کہا کہ پاکستان کے ہر صوبے کی ثقافت قابل احترام ہے اور یہ ملک کی پہچان بھی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا، "پھول الگ سہی لیکن گلدستہ ایک ہے، بلوچ ثقافت بہت دلکش ہے۔ باوقار سفید پگڑی، بلوچی کڑھائی سے مزین ملبوسات اور بلوچی رقص ہر دل کو بھاتے ہیں۔"
وزیراعلیٰ نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران شاندار میزبانی اور دلفریب ثقافت کو دل موہ لینے والا قرار دیا۔