ویب ڈیسک:مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی شدید دباؤ کا شکار ہوگئی ہے،جبکہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سے مارکیٹ میں شدید منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔
ہنڈرڈ انڈیکس میں 15 ہزار پوائنٹس کی نمایاں کمی ہوئی، جسے تاریخ کی بدترین گراوٹ قرار دیا جا رہا ہے.
ذرائع کے مطابق شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔