ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوسربازوں نے واردات کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

نوسربازوں نے واردات کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  چور نے آٹا گرا کر دکاندار کو مدد کیلئے بلایا، ساتھی نے دکان سے رقم چرالی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ،

کراچی میں چوری کی ایک انوکھی واردات میں چور موبائل کی دکان سے رقم لے اڑے۔کراچی کی گلشن اقبال موبائل مارکیٹ میں گزشتہ روز ہونے والی چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم نے آٹا زمین پر گراکر دکاندار کو مدد کے لیے باہربلایا۔دکاندار مدد کے لیے دکان سے باہر آیا تو دوسرے ملزم نے دکان کےکاؤنٹر سے رقم چوری کرلی

پولیس کے مطابق متاثرہ دکاندار کی جانب سے تاحال رابطہ نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔