ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہ رمضان؛ شہر کے ماڈل بازاروں میں سستے سٹالز لگ گئے

 ماہ رمضان؛ شہر کے ماڈل بازاروں میں سستے سٹالز لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینےکیلئے ماڈل بازاروں میں سستے کاؤنٹر لگائے جارہے ہیں ۔ 

شہر بھر کے 10ماڈل بازارواں میں سستے سٹالز لگا دیئےگئے، ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 10 سٹالز پر 16 بنیادی اشیا ہول سیل نرخوں پر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کے 36 ماڈل بازاروں میں آڑھتیوں کو مفت سٹالز فراہم کیے جا رہے ہیں، ماڈل بازاروں میں چینی 130 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جبکہ آٹےکا10کلوکاتھیلا800،ماڈل بازارمیں785روپےمیں ملےگا، چکن سرکاری ریٹ سے20روپےسستا، انڈے 6 روپےسستےملیں گے۔ اس کے علاوہ مٹن، بیف ، آلو ،پیاز ،ٹماٹر سمیت دیگر اشیا پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔  

ماڈل بازاروں میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر800کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ روم قائم کیے گئے ہیں، مانیٹرنگ روم کو24گھنٹےفعال رہےگا۔