ویب ڈیسک : ایف آئی اے لاہور زون نے مختلف کارروائیوں کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزم گرفتار کرلیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزموں کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی ہے، تمام ملزم شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے ۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر ہے، ملزم 2019 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 90 لاکھ روپے بٹورے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کررہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور سمز برآمد ہوا ہے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوجاتے تھے۔