عابد چودھری:شادباغ کےعلاقہ میں 6سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق متاثرہ بچی کے ماموں نے تھانہ شادباغ میں مقدمہ درج کروایا تھا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن محمد صدیق نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم اسد اقبال کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔