طلحہ اشرف: بھارت سےپاکستان آنےوالے112ہندویاتریوں کاکٹاس راس مندرکادورہ، کٹاس راج کے دورے کے بعد ہندو یاتری آخری روز شاپنگ کرنے انارکلی بازار پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ دنوں بھارت کے 112 ہندو یاتری پاکستان پہنچے، کٹاس راج کے دورے کے بعد ہندو یاتری آخری روز شاپنگ کرنے انارکلی بازار پہنچ گئے،ہندو یاتریوں نے کپڑوں کی دکانوں سے کپڑے خریدے،یاتریوں نے جوتے اور پرفیوم بھی خریدیں۔
ہندو یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہم بالمک مندر ، کرشن مندر بھی گئے ، پاکستان میں آ کر یادیں سمیٹ رہے ہیں ، ہندو یاتریوں میں بزرگ خواتین بھی شامل تھیں،ان کا کہنا تھا کہ آنے سے پہلے خوف میں تھے مگر یہاں آ گر بہترین محسوس ہو رہا ہے۔